• news

محاصر تلاشی کا رر وائیان جاری حریت رہنمامولوی بشیر احمد عرفانی گرفتار


لندن‘ سری نگر(کے پی آئی) بھنارت کے غیرقانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ حرےت پسند قےادت کے خلاف کریک ڈاون کے دوران جموں و کشمیر تحریک شباب المسلمین کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی اورجموں وکشمیر ماس موومنٹ کے چیف آرگنائزر عبدالرشید لون کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تاہم عبدالرشید لون کو بعد ازاں رہا کر دیا گےا ۔جموں و کشمیر تحریک شباب المسلمین کے ترجمان نے سری نگر میں ایک بیان میں کہا کہ مولوی بشیر احمد عرفانی کو گزشتہ روز سوپور میں ایک چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ ضلع پونچھ ضلع میں ایک بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی۔ بھارتی فوج کی راشٹریہ رائفلز سے وابستہ اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ضلع اسلام آباد کے کے وانہامہ دیالگام علاقے میں نامعلوم افراد نے اسکول چپراسی سمیت دو افراد کو نشانہ بنایا ۔ان پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں دونوں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب تحریک کشمیر یورپ کے زیر اہتمام یورپ کے مختلف ممالک میں کشمیری تارکین وطن کل یوم شہداءجموں منائیں گے ۔ اس موقع پر خصوصی تقرےبات ، سمیناز ، اور کانفرنسیں بھی ہوں گی جن میںیوم شہداءجموںکو خراج عقےدت پیش کیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ابھی الیکشن میں بہت وقت ہے‘ ہونگے بھی یا نہیں‘ اس بات کا بھی کوئی پتہ نہیں‘ تاہم پارٹی کے کام کرنے کا ایک طریق کار ہوتا ہے اور یہ عمل اسی طریق کار کا حصہ ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما غلام احمد گلزار نے 1947ءکے جموں سانحے کو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا قتل عام قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری کبھی ہار نہیں مانیں گے اور خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔
کشمیر

ای پیپر-دی نیشن