یوکرائن کا ایرانی ساختہ 10ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
کیف (آئی این پی)یوکرائن میں روس کا فوجی آپریشن بدستور جاری ہے، یوکرائن نے ایرانی ساختہ 10 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔روس نے یوکرین کے مزید علاقوں میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، دوسری جانب یوکرائن بھی اپنے علاقے واپس لینے کی کوشش میں ہے۔
،عرب میڈیا کے مطابق یوکرینی ایئر ڈیفنس نے10ڈرون مار گرائے ہیں، بتایا جارہا ہے کہ یہ ڈرون ایرانی ساختہ ہیں جو روس استعمال کررہا ہے،روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا بحیرہ اسود میں بحری بیڑے پر حملے میں یوکرائن کی حمایت کرنے پر برطانوی سفیر کو طلب کیا جائے گا۔
یوکرائن دعویٰ