• news

قصور‘ فیصل آباد‘ راﺅنڈ: اوباشوں کی 2 خواتین‘ 2 بچوں سے زیادتی


قصور‘ فیصل آباد‘ رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت‘ نمائندہ خصوصی) مختلف علاقوں میں اوباشوں نے 2 لڑکیوں‘ دو بچوں سے زیادتی کی ہے۔ فیصل آباد کے تھانہ ملت ٹاﺅن کے علاقہ کچی آبادی کے رہائشی اسلم کی بائیس سالہ بیٹی (ح) گھر میں اکیلی تھی کہ رضوان وغیرہ تین افراد نے گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ترکھانی کے علاقہ 222 گ ب میں ملزم ذیشان نے اپنے محلہ دار غلام مرتضیٰ کے آٹھ سالہ بیٹے سلیم کو ورغلا کر اپنے گھر لے جا کر زبردستی زیادتی کی۔ کوٹ رادھاکشن کے رہائشی فہیم نے (ج) کو ملازمت دینے کا جھانسہ دیکر بھچو کی ماہجہ بلایا۔ لڑکی کو موٹرسائیکل پر بٹھا کر قریبی کھیت میں جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ قصور کے نواحی علاقے بھونیکی میں وقاص نے پولیس تھانہ صدر پتوکی کو اطلاع دی ہے کہ ایک لڑکے نے میرے بھتیجے کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او طارق محمود 18 سالہ ملزم عثمان کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔
زیادتی

ای پیپر-دی نیشن