• news

ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ ‘ شاہ زیب نقش ہمدانی نے گولڈ میڈل جیت لئے 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)چوتھی کومبیکس ایشین اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان کے شاہ زیب خان نے 54- کلوگرام جبکہ نقش ہمدانی نے خواتین کی53-کلوگرام کیٹیگری میں سونے میڈل جیت لیا۔ اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں مردوں کی 54- کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پاکستان کے شاہ زیب خان نے قازقستان کے زاووخیرخون اسلاموف کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیتا جبکہ کانسی کا تمغہ مصر کے خالد مہدی اور عمر شرقی کے نام رہا۔ 63- کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں ایران کے فرزان فلاح نے یو اے ای کے زکریا غالی کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔ 80- کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں ایران کے علی رضا علیاری نے اپنے ہم وطن حسن بشیری کو 2-0 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔ خواتین کی 53- کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پاکستان کی نقش ہمدانی نے افغانستان کی زہرو مرزائی کو2-1 سے ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔۔ 67- کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں نیپال کی اندرا بسنیٹ نے پاکستان کی ملیحہ علی کو 2-1 سے ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔

ای پیپر-دی نیشن