شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ: ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل کی ٹیم مین فائنل میں پہنچ گئی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل (ر) شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ ٹورنامنٹ کے چوتھے دن ڈائمنڈ پینٹس /شیخو سٹیل نے گارڈ گروپ کی ٹیم کو 11-3.5 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے جبکہ ڈان بریڈ نے ڈائمنڈ پینٹس ٹیم کو 10-3.5 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔