• news

ویمنز کرکٹ: سدرہ ‘منیبہ کی سنچریاں‘پاکستان نے آئرلینڈ کو پہلا ون ڈے ہرا دیا


 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اوپنر منیبہ علی اور سدرہ امین نے ہوم گراو¿نڈ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف ٹیم کے خلاف پاکستان کی جانب سے 221 رنز کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔اوپنر منیبہ علی نے 107 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جبکہ سدرہ امین ناقابل شکست 176 رنز اسکور کیے جس میں 20 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز سکور کیے۔آرلین کیلی نے دو جبکہ ایمیر رچرڈسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں آئرش ویمنز ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ تھا، اوپنر لیہ پال 2، گیبی لیوس 15، ایمی ہنٹر 8، اورلا پرینڈرگاسٹ 29، ایمیر رچرڈسن 9، میری والڈرون 19، آرلین کیلی 12، کارا مرے 9، جین میگوئیر صفر پر آو¿ٹ ہو گئیں۔آئرش ٹیم 49.3اوورز میں 207رنز پر آﺅٹ ہوگئی۔ کپتان لورا ڈیلانی نے 69 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ندا ڈار نے 3 جبکہ نشرح سندھو اور فاطمہ ثنا نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ کل اتوار جبکہ تیسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن