ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی: محمد نبی کا افغان ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی نے ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر پیغام میں محمد نبی نے لکھا کہ ہمارا ورلڈکپ کا سفر ختم ہوا، ہم اور ہمارے مداح اس کارکردگی کی امید نہیں کر رہے تھے،ہم بھی ان کی طرح مایوس ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے ہماری ایسی تیاری نہیں تھی جو بڑے ٹورنامنٹ کیلئے ایک کپتان کو ضرورت ہوتی ہے،گزشتہ کچھ دوروں کے دوران ہماری ٹیم مینجمنٹ، سلیکشن کمیٹی اورمیں ایک پیج پر نہیں تھے جس کی وجہ سے ٹیم کا بیلنس بنانے میں مشکلات ہوئیں، اس لیے میں فوری طور پر افغان ٹیم کی کپتان چھوڑنے کا اعلان کررہا ہوں۔وہ بحیثیت کھلاڑی ٹیم کا حصہ رہیں گے۔