• news

عمران پر قاتلانہ حملہ‘ اوورسیزپاکستانیوں کا  نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج



لندن (نوائے وقت رپورٹ) اوورسیز پاکستانیوں نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق لندن میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے سامنے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین  نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر بھی اوورسیز پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکاء پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے جسے عبور کیا گیاہے۔ حملے کے پیچھے چھپے مقاصد اور عناصر کو سامنے لایا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔
اوورسیز مظاہرہ

ای پیپر-دی نیشن