• news

لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال‘  سکیورٹی بڑھائی جائے: انتظامیہ گورنر ہائوس


لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر ہائوس انتظامیہ نے سکیورٹی بڑھانے کیلئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو مراسلہ لکھ دیا جس کے مطابق لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے باعث پولیس نفری کی تعداد بڑھائی جائے۔ پی ٹی آئی کے ورکرز نے املاک کی توڑ پھوڑ کی۔ گورنر ہائوس کے مال روڈ گیٹ پر ٹائر جلا کر آگ لگائی۔ سکیورٹی انسٹالیشن کو نقصان پہنچایا۔ مزید کہا گیا ہے کہ بے قابو ہجوم نے گورنر ہائوس کے مال روڈ والے گیٹ‘ سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑنے کی کوشش کی۔ گورنر ہائوس سکیورٹی کیلئے فوری طورپر اضافی نفری بھیجی جائے اور مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔
خط

ای پیپر-دی نیشن