• news

عمران خونی انقلاب کی باتیں کر رہے ، فوری کارروائی کریں ، نواز کی شہباز کو ہدایت 

اسلام آباد (خبر نگار) نواز شریف نے شہباز شریف کو عمران خان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم پارٹی صدرنواز شریف نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ قومی ریاستی دفاعی اداروں کے خلاف یہ شخص نفرت پھیلا رہا ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کی بنیاد پر حکومت تمام قانونی تقاضے پورے کرے، یہ شخص فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خونی انقلاب کی باتیں کررہا ہے وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال کیا گیازرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور نوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک فوج سے متعلق بیانات پر تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان سکیورٹی رسک بن گیا ‘اس کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن