• news

عمران خان حملہ‘ ایک اور ملزم گرفتار زیرحراست افراد کی تعداد 4 ہو گئی

وزیرآباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش میں پیش رفت ہو گئی۔ پولیس نے وزیرآباد سے مزید ایک شخص کو حراست میں لیا جو حملہ آور نوید کا قریبی عزیز ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور نوید نے حملے سے قبل موٹرسائیکل اس شخص کی دکان پر کھڑی کی تھی۔ نوید موٹرسائیکل پر گرفتار شخص کی دکان تک پہنچا تھا جہاں موٹرسائیکل کھڑی کرکے پیدل لانگ مارچ ریلی تک پہنچا تھا۔ ریلی میں پہنچنے کے بعد عمران خان کا کنٹینر دیکھتے ہی نوید نے حملہ کر دیا۔ گرفتار شخص سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔ عمران خان قاتلانہ حملہ کیس میں اب تک زیرحراست افراد کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن