ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے اداروں ملکر کردارادا کرنا ہوگا:شکیل عطاء اللہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی معاون خصوصی چودھری شکیل عطاء اللہ ورک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے ویژن کے مطابق پنجاب کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے شجرکاری کی آبیاری ہماری اخلاقی وقومی ذمہ داری ہے اس سے ہم عالمی موسمیاتی تبدیلیوںکا بہتر انداز میں مقابلہ کر سکتے ہیں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے تمام اداروں کو مشنری جذبہ کے تحت کردارادا کرنا ہوگا اس سے ہی ایک پرامن ،صحت مند ماحول کاقیام ممکن ہوسکتا ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے مقامی سکول میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میںپودا لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر چودھری عمرحیات گوپے را، چودھری فضل حسین ورک ،چودھری عبدالمجید ورک ،ماجد محمد علی ،حاجی فلک شیر ورک سمیت دیگر موجودتھے ۔