عمران خان پر حملہ بڑھتی سیاسی عدم برداشت کی واضح مثال ہے: کامران اولکھ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) وکلاء رہنماء چوہدری محمد کامران اولکھ نے ملک میں سیکورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ پاکستان میں بڑھتے ہوئے سیاسی عدم برداشت کی واضح مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے لیکن جب ملزم موقع واردات سے رنگے ہاتھوں پکڑا جائے اور اس کا اعترافی بیان بھی آ جائے اس کے باوجود پاکستان کی بقاء کی ضامن پاک افواج پر الزام تراشیوں کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان پر فائرنگ کے واقعہ کے اصل حقائق جاننے کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جس میں تمام پارٹیوں اور ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں۔