میڈیکل کی تعلیم محنت طلب، سپورٹس ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے ضروری:پروفیسرالفرید ظفر
لاہور ( نیوز رپورٹر)میڈیکل کی تعلیم کے حصول کیلئے طلباو طالبات کو انتہائی محنت، توجہ اور سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصابی سرگرمیوں میں ہمہ وقت مصروف رہنا پڑتا ہے تاہم غیر نصابی سرگرمیاں اور سپورٹس نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما اور ترو تازہ رکھنے کیلئے ضروری ہیں کیونکہ قابل قوم تیار کرنے کیلئے نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت اور انہیں ہمہ جہت بنانے پر خصوصی توجہ دینا نا گزیر ہے تاکہ صحیح معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر نے گورنمنٹ امیر الدین میڈیکل کالج کے سپورٹس گالہ کی اختتامی تقریب اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔