یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز کے زیر اہتمام تقریب
لاہور) سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور کے زیر اہتمام شاندار تقریب کا انعقاد سٹی کیمپس میں ہوا ،جس میں یونیورسٹی نے سیلاب سے متا ثرہ علا قوں تونسہ شریف، راجن پور، فا ضل پور ،ڈی جی خان، کروڑ لعل ایسن لیہ، روجھان،چارسدہ، خیر پور اور لسبیلہ میں بہترین ریلیف سروسز فراہم کر نے والی اپنی رضا کار امدادی ٹیموں کی کا وشو ں کو سرا ہا۔ تقریب کی صدار ت سا بق گورنر پنجاب(ریٹا ئرڈ) لیفٹیننٹ جنرل خالد مقبو ل نے کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے خالد مقبو ل نے کہا کہ اس سال سیلاب کی تبا ہ کا ریو ں سے پاکستان کی لا ئیو سٹاک فارمنگ کمیو نٹی کو بہت زیا دہ معا شی نقصا ن پہنچا ہے۔اُ نہوں نے کہا کہ نیک کام کی انجام دہی میں ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبہ ،اسا تذہ اور اعلی حکام کی جانب سے ادا کی گئی رضا کارانہ خدمات قا بل ستا ئش ہیں۔اُ نہو ں نے نو جوان طلبہ کو شعبہ ویٹر نری سے متعلقہ دور حا ضر کی جدید ٹیکنا لو جی اور پریکٹس سیکھنے پر زور دیا تا کہ ہما را گریجویٹ تر قی یا فتہ مما لک کے گریجویٹ کے ساتھ آسا نی سے مقا بلہ کر سکے نیز کہا کہ طلبہ کو انٹر پرینیور شپ کے زیا دہ سے زیا دہ موا قع مہیا کیئے جا ئیں تا کہ طلبہ میں اپنا کا روبار شرو ع کرنے کا بھی رجحا ن پیدا ہو۔