• news

جلائو گھیرائو کی سیاست سے ملک کا ہی نقصان ہوگا: چودھری سجاد نذیر 


لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی پنجاب کے چیف آرگنائزر چودھری سجاد نذیر نے کہا کہ سیاست میں انتہاپسندی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے سے اپنے ہی ملک کا نقصان ہوگا ۔لانگ مارچ کے تحفظ کی ذمہ داری پنجاب حکومت اور پولیس کی ہے لہذا اس واقعہ کی فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں ۔وفاق اور پنجاب کے تحقیقاتی، تفتیشی اداروں کی مشترکہ جے آئی ٹی بنائی جائے اور حقیقت حال سے پوری قوم کو آگاہ کیا جائے اور اس واقعہ کو بنیاد بنا کر جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ ملک سے بے یقینی کی صورت حال کا خاتمہ ہو سکے۔

ای پیپر-دی نیشن