عمران خان پر ہونیوالا قاتلانہ حملہ قابل برداشت نہیں:عمر مشتاق
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا ہے کہ عمران خان پر ہونیوالا قاتلانہ حملہ قابل برداشت نہیں جس کے ذمہ داروں کو اپنا انجام دیکھناپڑے گا قوم عمران خان کیساتھ ہے اور ان کی کال پر لبیک کہتے ہوئے انکی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ہم فسطائی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونیوالے نہیں، ہم حق ہیں اور دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، اپنے ایک بیان میں چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کے بعد پوری قوم تشویش کا شکار اور شدید مشتعل ہے مگر پی ٹی آئی ملک کوانارکی کی آگ میں جھونکنا نہیں چاہتی یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں پر امن احتجاج کیا گیا اور کسی طرح کی توڑ پھوڑ سے گریز برتا گیا ہے ۔