کلچرل افیئرز آفیسر امریکی دفتر خارجہ لاہور قونصلیٹ کا دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا دورہ
لاہور ( سپیشل رپورٹر) امریکی دفتر خارجہ لاہور قونصلیٹ کے کلچرل افیئرز آفیسر مسٹر پا ل گار نے وفد کے ہمراہ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد کلچرل ایکسچینج اور امریکی سکالر شپ پروگرامز کے متعلق آگاہی دیناتھا ۔ وفد نے یونیورسٹی کے چیئرمین بورڈ آف گورنرز محمد حیدر امین، ممبر بورڈ آف گورنرز محمد ابو بکر ،ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمن، پروفیسرز اورمختلف شعبوں کے سربراہان کیساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ کے دوران ایڈیشنل رجسٹرار مس زاہدہ مقبول نے مہمان وفد کو مدینہ فائونڈیشن کے زیر انتظام یونیورسٹی آف فیصل آباد، مدینہ ٹیچنگ ہسپتال و دیگر فلاحی منصوبوں کے متعلق بریفنگ دی۔مسٹر پال گار اور امریکی قونصلیٹ کے وفد میں شامل کلچرل افیئرزاسسٹنٹ سیدہ عطیہ بتول اور کلچرل افیئرزسپیشلسٹ تنویر حسن نے کلچرل ایکسچینج اور امریکی سکالر شپ پروگرامز کے متعلق آگاہ کیا اور طلبا و طالبات کو ان پروگرامز کے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔ یونیورسٹی آڈیٹوریم میں طالبات کیلئے منعقد ہ خصو صی سیشن میں خطاب کرتے ہوئے مسٹر پال گار نے کہا کہ پاکستان میں اپنے مختصر قیام کے دوران ہی وہ یہاں کے طلبا و طالبات کی صلاحیتوں سے بیحد متاثر ہوئے ہیں۔