• news

وزیرداخلہ سانحہ ماڈل ٹائون مقدمہ میں نامزد ملزم ہیں: خرم نواز گنڈاپور 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے وزیراعظم کی پریس کانفرنس میں سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے ذکر پر ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ آج بھی سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آر نمبر 696کے نامزد ملزم ہیں۔جس دن سانحہ کی غیر جانبدار تفتیش ہو گئی اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے ہوئے سیدھا پھانسی گھاٹ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سمیت ان کا کوئی وزیر کسی بے گناہ شہید کارکن کے گھر افسوس کے لئے نہیں گیا۔

ای پیپر-دی نیشن