• news

چڑیاگھر انتظامیہ کا داخلہ ٹکٹ بڑھانے کافیصلہ 


لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور چڑیاگھر انتظامیہ نے شہریوں کیلئے داخلہ ٹکٹ بڑھانے کافیصلہ کرلیاہے۔ زومینجمنٹ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بڑوں کیلئے داخلہ ٹکٹ 60 روپے سے بڑھا کر 70 روپے جبکہ بچوں کیلئے 30 روپے کاٹکٹ 40 روپے کردیا گیاہے جبکہ معذور افراد ، بزرگ شہریوں کیلئے داخلہ فری جبکہ طلبہ وطالبات کیلئے ادارے کی طرف سے وزٹ پرداخلہ ٹکٹ پررعایت دی جائے گی۔ داخلہ ٹکٹ کی قیمتوں میں اضافے پر بچوں نے پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سے ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن