طالبان نے انسانی حقوق تنظیم کی خاتون سمیت 5 ارکان پکڑ لئے‘ اقوام متحدہ کا احتجاج
کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) طالبان نے انسانی حقوق کی تنظیم کی ایک خاتون سمیت 5 ارکان کو حراست میں لے لیا، جس پر اقوام متحدہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے ان کی جسمانی تلاشی لینے پر تشویش ہے۔ انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے ترجمان جیرمی لارنس نے کہا کہ طالبان نے چار مردوں اور خاتون ظریفہ یعقوبی کو ایک کانفرنس سے حراست میں لیا جس میں خواتین کے حقوق سے متعلق افغان وومنز موومنٹ فار ایکویلیٹی گروپ کی تشکیل کا اعلان کیا جانا تھا۔ طالبان نے تبصرہ نہیں کیا بس اتنا کہا معاملہ دیکھیں گے۔