• news

چائنیز ،دیسی کھانوں کا حسین امتزاج لئے کلمہ ریسٹورنٹ کا افتتاح 


لاہور (کامرس رپورٹر) تہذیب ذائقہ چاشنی اور اپنے پن کے سارے انداز کے حامل CSD روف ٹاپ کیولری گرائونڈ پر واقع کلمہ ریسٹورنٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔کلمہ ریسٹورنٹ  کے مالک صفدر حسین نے کہا کہ ہمارے ہاں حفظان صحت کے عین مطابق چائینز اور دیسی پکوان تیار کئے جاتے ہیں اور یہی منفرد ذائقے کلمہ ریسٹورنٹ کی شان ہیں ۔کسٹمرز کی خدمت اور ان کی توقعات پر پورا اترنا ہی ہمارا طرہ امتیاز ہے۔ روح افراء صاف ستھرا ماحول اور زندگی کے نکھرتے رنگ اور رونقیں منفرد ذائقوں کے ایک نئے جہاں لئے آپ کی منتظر ہیں آنے والے مہمانوں کا کہنا تھا کہ یہاں پڑھا لکھا سٹاف ہے اور قیام و طعام کی سہولتیں دیگر ریسٹورنٹس کی نسبت جدید اور منفرد ہیں دلکش مناظر ہر شام کو یادگار بنا دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن