• news

ایران میں رجیم تبدیلی کی علامات نہیں ہیں،وائٹ ہاوس


واشنگٹن(این این آئی)امریکی وائٹ ہاوس نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ایران میں رجیم کی تبدیلی کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ 'یہ بات وائٹ ہاوس میں قومی سلامتی کے امور سے متعلق معاون جان کربی نے کہی ۔جان کربی انتخابی مہم کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن کی اس بارے میں تقریر کے تاثر کو کم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کربی نے کہا کہ صدر جو بائیڈن ایرانی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے تھے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے کا تھا 'ہم ایران کو آزاد کرانے جارہے ہیں۔جان کربی نے کہاکہ صدر کی طرف سے یہ کہے جانے کا مطلب ایرانی مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بے تکلفانہ انداز میں بات کر رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن