جی 7 نے ایران پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے ،جرمنی
برلن (این این آئی)جرمنی کی وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے کہا ہے کہجی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اضافی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔جرمنی میں ہونے والے جی 7 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے اختتام پر ایک پریس کانفرنس میں بیربوک نے کہا کہ "ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو جواب دینے سے انکار کر دیا ہے۔ایک اور سیاق و سباق میں جرمن وزیر نے کہا کہ "گروپ آف سیون نے یوکرین کو امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی کے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا"۔