دیپالپور: رشتہ سے انکار پر ملزموں کی فائرنگ سے لڑکی قتل
دیپالپور (نامہ نگار) رشتہ سے انکار پر لڑکی کو فائرنگ کرکے موت کی گھاٹ اتار دیا‘ ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے، تین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا‘ بتایاگیا ہے کہ نواحی قصبہ بھومن شاہ میں فخر عرف پپو اور شاہ عامر نے جواں سال لڑکی رابعہ بی بی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جا یا جا رہا تھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاکر راستہ میں ہی دم توڑ گئی بتایاگیا ہے کہ ملزمان طارق کے بھتیجے سے لڑکی کے خواہش مند تھے لیکن لڑکی نے وہاں شادی سے انکار کر دیا۔