اسرائیل مزید تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے، وزیر دفاع
مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی )"آفیشل معسکر کیمپ" اتحاد کے سربراہ اور قابض اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب "اسرائیل" تقسیم اور انتہا پسندی کی طرف بڑھ رہا ہے، سیاسی بلاکس کو عبور کرنے والی ایک مرکزی جماعت قائم کرنے کی ضرورت ہے۔گینٹز جو کہ وزیر اعظم یائر لپیڈ کے ساتھ انتخابی اتحاد کا حصہ تھینے خبر دار کیا کہ اسرائیل سیاسی طور پر مزید تقسیم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یائبرلپیڈ کی فیوچر پارٹی اور بینی گینٹز کی معسکر کیمپ دونوں مل کرانتخابات میں حکومت سازی کے لیے درکار کامیابی حاصل نہیں کرسکی ہیں۔