• news

بلوچستان میں ڈیمز ٹوٹنے کی تحقیقاتی رپورٹ آنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہوسکی


کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ٹوٹنے والے ڈیمز کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ آبپاشی کے متعلقہ افسران اور کنسلٹنٹس کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔صوبائی حکومت کی جانب سے تین ماہ قبل ڈیمز ٹوٹنے کے واقعات کی تحقیقات اور ذمہ داران کو سزا دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔بلوچستان میں 15جون سے 25اگست تک مون سون کے دوران ہونے والی بارشوں سے 27 ڈیمز ٹوٹے تھے جبکہ 93 ڈیمز کے اسپل ویز متاثر ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن