پاکستان کے طیب اکرام انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے طیب اکرام انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے نئے صدر بن گئے۔ ایشین ہاکی کے چیف ایگزیکٹو طیب اکرام کا بلیجیم کے مارک کیوڈن سے مقابلہ تھا۔آن لائن ووٹنگ میں طیب اکرام نے 79 ووٹ لیے۔بیلجئیم کے نمائندے مارک کیوڈن کو 47 ووٹ پڑے۔ورچوئل اجلاس میںپاکستان سمیت129 ممبر ممالک نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ کا طیب اکرام کو فون کرکے ایف آئی ایچ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن اور سیکرٹری خالد محمود کی بھی طیب اکرام کو مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔طیب اکرام پہلے پاکستانی ہیں جو ایف آئی ایچ کے صدر بنے ہیں۔ ان کی نامزدگی مکاو فیڈریشن سے ہوئی تھی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور جنرل سیکرٹری حیدر حسین کی جانب سے طیب اکرام کو بحیثیت ایف آئی ایچ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات پیش کی ہیں۔