• news

سنچری والدین کے نام ‘کسی بھی میچ کیلئے سخت محنت کرتی ہوں : سدرہ امین 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین نے کہا ہے کہ میں کسی بھی میچ کیلئے جانے سے پہلے سخت محنت کرتی ہوں ۔رواں برس خاص طور پر میں نے خود پر اعتماد کیا اور اچھی پرفارمنس کیلئے بیک کیا۔ہر گیند پر رنز بنانے کیلئے میں نے اپنی اپروچ کو بھی تبدیل کیا ہے ۔آئر لینڈ کے خلاف میچ میں اپنی اننگز کی وجہ سے بہت خوش ہوں۔جب میں نے سنچری مکمل کی تو میں مزید رنز بنانے کا ذہن بنا لیا تھا ۔مجھے ڈریسنگ روم سے بہت سپورٹ مل رہی ہے جس کی وجہ سے بڑی اننگز کھیل رہی ہوں۔میں اپنی سنچری کو والدین کے نام کرنا چاہوں گی جو شروع سے میرے ساتھ ہیں مجھے سپورٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن