• news

انگلینڈ سیمی فا ئنل میں پہنچ گیا ، سری لنکا ، آسٹر یلیا آئوٹ، پاکستان، بھارت کا فیصلہ آج


لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سپر 12 مرحلے کے 27ویں میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست کے بعد میزبان آسٹریلیا بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے فیصلہ کیا، لنکن ٹیم نے 8 وکٹون کے نقصان پر 149 رنز بنائے ۔ پتھیوم نسانکا نے 45 گیندوں پر 67 رنز کی اننگز کھیلی ۔ کوشل مینڈس 18، دھننجایا ڈی سلوا 9، چارتھ اسالنکا 8، بھانوکا راجا پاکسے بائیس اور کپتان داسن شناکا تین ر نزبناکر نمایاں رہے۔انگلینڈ نے ہدف چھ وکٹوں پر 19.4اوورز میں پورا کرلیا ۔ انگلش اوپنرز نے 75 رنز کا آغاز فراہم کیا، ایلکس ہیلز 47 اور کپتان جوز بٹلر 28 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔  ہیری بروکس اور لیام لیونگسٹن 4، 4، سیم کرن 6، معین علی ایک رنز بناکر پویلین لوٹے۔ بین سٹوکس کی ناقابل شکست 42 رنز کی بدولت انگلینڈ جیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔عادل رشید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ شکست کے بعد سری لنکابھی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہے ۔ گروپ بی کی دو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ آج ہوگا ۔ پاکستان کا مقابلہ بنگلہ دیش سے صبح نو بجے ایڈیلیڈ میںہوگا۔ سیمی فائنل دوڑ میں رہنے کیلئے پاکستان کیلئے میچ جیتنا بہت ضروری ہے ۔ پہلا میچ جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈز کے درمیان صبح پانچ بجے ایڈیلیڈ میں ہوگا۔ بھارت اور زمبابوے کی ٹیمیں دن ایک بجے میلبورن میں مد مقابل ہونگی ۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں جبکہ گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ آ ہوجائیگا۔آج پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ نیدرلینڈز سے صبح پانچ بجے ہوگا جسے جیت کر وہ سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔ میچ اگر بارش کی نذر ہوا یا نیدرلینڈز نے کوئی اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان اور بنگلادیش کے میچ میں جیتنے والی ٹیم لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کر جائیگی۔پاکستان اور بنگلہ دیش دوسرے میچ میں صبح نو بجے مد مقابل ہونگے۔دونوں ٹیموں کو سیمی فائنل دوڑمیں رہنے کیلئے جیتنا ضروری ہے ۔ تیسرا میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان دن ایک بجے کھیلا جائیگا۔ بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے یہ میچ لازمی جیتنا ہوگا، اگر اسے شکست ہوئی تو پاکستان یا بنگلہ دیش میں سے جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ جائیگی۔پاکستان کا رن ریٹ بھارت سے بہتر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم منفی ایک اعشاریہ دو سات کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ بظاہر بنگلادیشی ٹیم کیلئے بھارت کی ہار کے بعد بھی صورت حال مشکل ہے ، اس لیے اس کا زیادہ انحصار جنوبی افریقہ کی شکست پر ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن