• news

میاں سومرو کی ہمشیرہ کے قافلے پر حملہ، گاڑی کے شیشے توڑے، کوآرڈینیٹر پر تشدد 


جیکب آباد (آئی این پی) جیکب آباد میں سابق نگران وزیر اعظم کی ہمشیرہ کے قافلے پر حملہ، کوآرڈینٹر پر تشدد، گاڑی کے شیشے توڑ دئیے۔ محمد میاں سومرو  ہمشیرہ کے ہمراہ کیس داخل کرانے سٹی تھانے پہنچ گئے۔  ملیحہ سومرو کا کہنا ہے کہ صوبائی مشیر کے چچا زاد ولی جکھرانی نے حملہ کیا۔ متاثرین میں امداد بانٹنے جا رہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانے کی حدود پتھر موڑ کے مقام پر سابق نگران وزیر اعظم اور وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کے قافلے پر گاڑی پر سوار نامعلوم افراد نے حملہ کر کے گاڑی کے شیشے توڑ دئیے اور کوآرڈینیٹر ارسلان میمن کو تشدد کا نشانہ بنایا، واقع کے بعد محمد میاں سومرو اپنی ہمشیرہ ملیحہ سومرو کے ہمراہ سٹی تھانے پر واقعہ کا مقدمہ درج کرانے پہنچ گئے۔
حملہ 

ای پیپر-دی نیشن