• news

قصور راستہ نہ دینے پر ڈرائیور نے کرین پی ٹی آئی مظاہرین پر چڑھا دی، 2 زخمی 


قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور بائی پاس چوک میں احتجاج کے دوران راستہ نہ دینے پر کرین سوار شخص کارکنان پر چڑھ دوڑا۔ دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔گزشتہ شام قصور بائی پاس چوک میں تحریک انصاف کے کارکنان لاھور قصور روڈ بلاک کر کے احتجاج کر رہے تھے کہ ایک کرین سوار ڈرائیور طارق نے کرین گزارنے کے لئے راستہ مانگا اور راستہ نہ دینے پر اس نے مشتعل ہوکر کرین کارکنان کی پرواہ کئے بغیر کرین  آگے  بڑھا دی۔ موجود سیاسی رہنما کے گارڈ نے کرین کے  ٹائروں پر فائرنگ کر دی۔ دو افراد معمولی زخمی ہو گئے۔  کرین کی وجہ سے موقع پر متعدد موٹر سائیکلز  اور رکشوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے کرین کے ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص حسن عرفان  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
قصور، کرین

ای پیپر-دی نیشن