ڈاکے‘ چوریاں‘ متعدد شہری نقدی‘ قیمتی سامان سے محروم
لاہور (نامہ نگار) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے چوہنگ میں امجد کے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 5 لاکھ 60 لاکھ روپے، نواب ٹائون میں سفیر کے گھر سے 4 لاکھ روپے‘ طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، ڈیفنس میں تنویر اور اس کی فیملی سے 3لاکھ 59ہزار روپے‘ شاہدرہ میں عابد اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ 17ہزار روپے‘ طلائی زیورات اور موبائل فون، برکی میں اختر سے ڈھائی لاکھ روپے اور موبائل فون، کاہنہ میں شکور سے 2 لاکھ روپے، اقبال ٹاؤن میں رضا سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون، گلبرگ میں سعید سے 7ہزار روپے اور موبائل فون، مسلم ٹاؤن میں وسیم سے 34ہزار روپے اور موبائل فون، ٹاؤن شپ میں جواد سے 22ہزار روپے اور موبائل فون، نواں کوٹ میں خرم سے 4ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے گڑھی شاہو میں دلدار کے گھر سے 4لاکھ 70ہزار روپے، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا اور فرار ہو گئے۔ چوروں نے شاہدرہ، مصطفی آباد، غالب مارکیٹ اور ہڈیارہ کے علاقوں سے4 کاریں، اسلام پورہ کے علاقے سے رکشہ جبکہ جبکہ مزنگ، راوی روڈ، گلشن راوی، سول لائن، مناواں، سندر اور جوہر ٹاؤن کے علاقوں سے7موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے