• news

امتیاز کھچی ڈائریکٹر ایڈمن پی ڈی ایم اے، احمد جاوید سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات


لاہور (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان امتیاز احمد کھچی کا تبادلہ، ڈائریکٹر ایڈمن پی ڈی ایم اے پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔ ڈپٹی سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب سلیمان خان کا تبادلہ، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا۔ وزیرِاعلٰی آفس سے فرحت حسین فاروق کا تبادلہ، ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات، سیکرٹری صنعت و تجارت پنجاب احمد جاوید قاضی کا تبادلہ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب تعینات، ڈی جی انڈسٹریز پنجاب سہیل اشرف کا تبادلہ، سیکرٹری صنعت و تجارت پنجاب تعینات، ایم ڈی پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن پرویز اختر کا تبادلہ، ڈی جی انڈسٹریز پنجاب تعینات، ڈی جی انڈسٹریز پنجاب پرویز اختر کے پاس ایم ڈی پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا اضافی چارج تفویص، تقرری کے منتظر عدنان شہزاد خان کی خدمات وزیرِاعلٰی پنجاب آفس کے سپرد کر دی گئی۔
تقرر/ تبادلے
 

ای پیپر-دی نیشن