• news

دوست مزاری پیرول پر رہا‘ پروٹوکول دینے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے خلاف مقدمہ


لاہور (خبر نگار) سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو دادا کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے پیرول پر رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 29اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کو اراضی سکینڈل میں گرفتار کیا تھا اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں تھے۔ دوست محمد مزاری نے دادا کی نماز جنازہ کے لیے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی۔ جیل حکام کے مطابق ڈپٹی کمشنرکے حکم پر دوست مزاری کو 48گھنٹوں کے لئے کیمپ جیل سے رہائی دی گئی۔لاہور پولیس کے خصوصی سکواڈ کی نگرانی میں کیمپ جیل سے روانہ کیا گیا۔ سردار دوست مزاری کو پروٹوگول دینے پر اینٹی کرپشن کے ڈائریکٹر آر اینڈ ڈی ڈاکٹر بلال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈاکٹر بلال نے مقدمے کی کاپی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ دوست محمد مزاری کو جسمانی ریمانڈ کے دوران حوالات سے نکال کر کمرے میں بیٹھنے پر داکٹر بلال پر کار سرکار میں مداخلت، گالم گلاچ کرنے سمیت دیگر دفعات تحت مقدمہ نمبری 16/22درج کیا گیا ہے۔ ذرائع دوست مزاری

ای پیپر-دی نیشن