• news

پیر محل : سکھ یاتریوں کی سپیشل  ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گیئں  کئی زخمی


اسلام آباد‘ فیصل آباد‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ لاہور، ملتان (نمائندہ نوائے وقت+ جنرل رپورٹر+ این این آئی) بابا گرونانک کے جنم دن کی مناسبت سے سکھوں کیلئے چلائی گئی سپیشل ٹرین کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں کچھ یاتری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بابا گرونانک کے 553 ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں اندرون سندھ اور ملک کے دیگر شہروں سے آنے والے سکھ یاتری سپیشل ٹرین سے ننکانہ صاحب جا رہے تھے۔ محکمہ ریلوے نے ٹوئٹر بیان میں حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے سکھوں کیلئے کراچی سے ننکانہ صاحب آنے والی سپیشل ٹرین کی 9 بوگیاں شورکوٹ اور پیر محل سٹیشن کے درمیان 7 بجکر 55 منٹ پر پٹڑی سے اتر گئیں۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ بیشتر مسافروں کو ٹرین کے پہلے حصے میں ایڈجسٹ کر کے ننکانہ کیلئے روانہ کر دیا گیا جبکہ باقی مسافروں کی روانگی کیلئے فوری انتظامات کئے گئے۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ  لاہور اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر انکوائری کمیٹی تشکیل سی او پی ایس سیفٹی، سی ای این او پن لائنز اور سی ایم ای کیرج کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی تین روز میں ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔ سکھ یاتریوں کو ایڈجسٹ کر کے ٹرین 2گھنٹے بعد منزل مقصود کی طرف روانہ کر دی گئی۔ اسی طرح موسیٰ پاک ایکسپریس کو زکریا ایکسپریس کی بوگیاں فراہم کر کے لاہور کے لیے روانہ کیا گیا۔
سکھ/ ٹرین

ای پیپر-دی نیشن