• news

شاہدآفریدی کا قومی ٹیم کو اوپننگ میں تبدیلی کا مشورہ


لاہور(سپورٹس رپورٹر) شاہد آفریدی نے پاکستان ٹیم کو کپتان بابر اعظم کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اوپننگ میں تبدیلی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ٹاپ آرڈر میں پاور ہٹر کی ضرورت ہے، ہمیں حارث اور شاداب خان جیسے واضح سوچ رکھنے والے بیٹرز کی ضرورت ہے۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ محمد رضوان کے ساتھ حارث کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانے پر غور کریں اور بابر اعظم خود تیسرے نمبر پر آئیں اور  نمبر چار پر بہترین ہٹر کو بھیجیں۔ میچ جیتنے کے لیے متوازن بیٹنگ آرڈر اور تھوڑا سا لچکدار ہونے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کے اوپننگ پیئر کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن