عمران خان کے جسم میں گولی کے 4 ٹکڑے تھے: شوکت خانم ہسپتال
لاہور (آئی این پی) شوکت خانم ہسپتال لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گولی لگنے پر وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے جسم میں گولی کے ٹوٹل 4 ٹکڑے تھے۔ دائیں ٹانگ سے ٹکڑے نکال لیے گئے تاہم بائیں ٹانگ سے گولی کا ٹکڑا نہیں نکالا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان ہسپتال پہنچنے پر مکمل ہوش میں تھے۔ آپریشن کر کے ان کی ٹانگ سے گولی کے ٹکڑے نکالے گئے جب کہ اب ان کی حالت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔