جاپان میں دیکھ بھال سے تنگ شوہر نے معذور بیوی کو سمندر میں پھینک دیا
اسلام آباد (نیٹ نیوز) جاپان میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے معذور بیوی کی روز کی دیکھ بھال کرنے سے تنگ آکر اسے سمندر میں پھینک دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 نومبر کو 81 سالہ ہیروشی نامی بزرگ شہری نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنی 79 سالہ معذور بیوی کو سمندر میں پھینک کر اس کو مار دیا کیوں کہ وہ اس کی دیکھ بھال کر کر کے پریشان ہوگیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ہیروشی کی بیوی معذور ہونے کی وجہ سے وہیل چیئر کے سہارے ہی زندگی گزار رہی تھی جبکہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے ہروشی کو گزشتہ 40 سال سے اس کی دیکھ بھال بھی کرنا پڑتی تھی۔ پولیس نے سمندر سے ہیروشی کی بیوی کی لاش نکال لی۔ جس کے بعد ہیروشی کو گرفتار کر کے اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔