امریکی گلوکار آرون کارٹر گھر میں مردہ پائے گئے
لاس اینجلس(اے پی پی)امریکی گلوکار آرون کارٹر اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ایرون کارٹر لاس اینجلس کے قریب اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں ۔کارٹر نے7سال کی عمر میں پرفارم کرنا شروع کیا اور 1997 میں9سال کی عمر میں اپنا پہلا البم جاری کیا، جس کی دنیا بھر میں 10اکھ کاپیاں فروخت ہوئیں ان کی دوسری البم آرونز پارٹی کم گیٹ اٹ کی 3ملین کاپیاں امریکا میں فروخت ہوئیں۔پولیس نے گلوکار کی رہائش گاہ کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔