جنوبی افریقہ میں فائرنگ 6 افرادہلاک‘ متعدد زخمی
پریٹوریا(این این آئی)جنوبی افریقہ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ساحلی شہر ڈربن میں پیش آیا۔مسلح ملزمان نے ایک کمرے میں موجود 7 افراد پر فائرنگ کی جس سے 6 موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کے محرکات کا ابھی علم نہیں ہوسکا، وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
افریقہ فائرنگ