قوم کو پھر سے عمران کی آواز پر مارچ کا حصہ بننا ہوگا: مسرت چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماو¿ں کے ہمراہ شوکت خانم ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا قوم کو عمران خان کی آواز پر لبیک کرتے ہوئے پھر سے مارچ کا حصہ بننا ہوگا۔ حقیقی آزادی مارچ نے اس نظام کے چہرے سے نقاب اترگیا ہے۔4صوبو ں میں حکومت اور وفاق میں بھاری اکثریت والی جماعت کے رہنما کی درخواست پر مقدمہ نہیں درج کیا جارہا۔ کوئی شہری اپنے آپکو محفوظ نہیں سمجھتا۔ میاں،بیوسی جیسے تقدس رشتے بھی اب محفوظ نہیں رہے۔ دریں اثناء پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی، طے کرنا ہوگا پاکستان آئین کے مطابق چلے گا یا نہیں، مجوزہ جوڈیشل کمیشن ارشد شریف قتل کیس اور اعظم سواتی کے معاملے کی بھی تحقیقات کرے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ 10 سے 14 دن میں راولپنڈی پہنچے گا، وہاں سے مارچ کو عمران خان لیڈ کریں گے، خوشی ہے عمران خان ہسپتال سے گھر روانہ ہو گئے ہیں، عوام کو اب فیصلہ کرنے دیں کیونکہ شعور کا جن بوتل سے باہر آگیا جو اب واپس نہیں جائے گا۔
مسرت جمشید