پاکستان کیلئے اعزاز‘ نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرین فارگلوبل کے صدر منتخب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بین الاقوامی فورم پر پاکستان کو ایک اور بڑا اعزاز ملا ہے۔ اعلامیہ وزارت تجارت کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر کو ارجنٹائن میں پارلیمنٹیرینز فار گلوبل ایکشن کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق نوید قمر کو 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرکے پارلیمنٹیرینز پی جی اے کے صدر منتخب ہوئے۔ بیونس آئرس میں دنیا کی 140 پارلیمنٹس میں سے 133 منتخب ارکان نے ووٹ ڈالا۔ نوید قمر نے ارجنٹائن کی سینئر پارلیمنٹیرین مارگریٹا سٹوبلزر کو شکست دی۔ وزیر تجارت نوید قمر نے امن، جمہوریت، انسانی حقوق اجاگر کرنے کا عزم کیا۔ فورم ملکی، بین الاقوامی پالیسی سازوں کے درمیان روابط کیلئے پل کا کردار ادا کرتا ہے۔