• news

جعلسازی سے سرکاری اراضی فروخت کرنے پر علیم خان، شفقت نیاز کے خلاف مقدمہ 


لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق سئنیر وزیر پنجاب علیم خان پر جعل سازی اور دھوکہ دہی سے سرکاری زمین فروخت کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ محکمہ مال  ایل ڈے اے اور محکمہ انہار کے افسروں کے ساتھ ملی بھگت کر کے سرکاری زمین بیچنے پر درج ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیم خان نے سرکاری اراضی جعلی لیٹرز کے ذریعے ویژن ڈویلپر کمپنی کے مالک ہونے کی حیثیت سے فروخت کی ہے۔ علیم خان کی کمپنی کے دیگر حصہ داران بھی مقدمہ میں ملزم قرار دے دئیے گئے ہیں۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایل ڈی اے شفقت نیاز کو بھی مقدمہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کرتے ہوئے گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن