• news

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن کل ہوگا


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 8 نومیر کو ہوگا۔ چاند کو 8 نومبر کو مکمل گرہن ہو گا۔ پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ جزوی طور پر  کیا جا سکے گا۔ مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ ایشیا کے کچھ حصوں،  آسٹریلیا، شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ کے بیشتر حصوں میں کیا جا سکے گا۔ شمالی اور مشرقی  یورپ کے بھی بیشتر حصوں میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق چاند گرہن کا آغاز دن ایک بجکر 2 منٹ پر ہوگا۔ تین بجکر 17 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا۔ چار بجے گرہن عروج پر ہوگا۔ چاند گرہن کا اختتام شام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن