• news

فیصل آباد: میٹرک اور تقریری مقابلوں میں  اول طالبہ، ایک دن کی اعزازی ڈپٹی کمشنر 


فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کے اعلان کے بعد ایک دن کے اعزازی ڈپٹی کمشنر کا چنائو کر لیا گیا۔ درخواستیں موصول ہونے کے بعد انٹرویو کمیٹی نے رچنا ٹائون کی رہائشی میٹرک سالانہ امتحان 2022ء میں 1072 نمبر، پینٹنگز مقابلوں میں صوبائی اور تقاریر مقابلوں میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائر سیکنڈری سکول پیپلز کالونی نمبر 1کی طالبہ مروا بسرا کو اعزازی ڈپٹی کمشنر منتخب کیا جو سوموار 7 نومبر کو ایک دن کی اعزازی ڈپٹی کمشنر ہونگی۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق مروا بسرا کو ڈی سی آفس ڈپٹی کمشنر کی چیئر پر بیٹھایا جائے گا اور وہ سرکاری فرائض انجام دیں گی۔ بعدازاں انہیں ان کے سکول واقع پیپلز کالونی اور بعد ازاں موجودہ کالج پنجاب کالج جڑانوالہ روڈ لے جایا جائے گا۔ یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے میٹرک سالانہ امتحان کے ٹاپر کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پوزیشن ہولڈر کو ایک دن کا اعزازی ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن