پاکستان کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے پر سوشل میڈیا میں دلچسپ تبصرے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ہالینڈ کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کی شکست اورپاکستان سے بنگلادیش کی ہار سوشل میڈیا پر سیمی فائنل کوالیفائی کرنے پر دلچسپ تبصروں کی بھرمار ،صارفین نے ہالینڈ کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرنے کیساتھ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی کو معجزہ قرار دیدیاٹوئٹر پر Miracle Miracleٹرینڈ چلتا رہا صارفین پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی پر دلچسپ میمزبھی شیئر کرتے رہے ایک ٹوئٹر صارف نے پاکستان کے سیمی فائنل پر پہنچنے پر ایک میم شیئر کی جہاں ایک پل پر سیمی فائنل کے لیے الگ راستہ دکھانے کا نشان لگا ہوا ہے کچھ ٹوئٹر صارفین نے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر نیدرلینڈز کا شکریہ ادا کی۔