• news

ارشد شریف کیس، جسٹس (ر) عبدالشکور کا تحقیقاتی کمشن کی سربراہی سے انکار 


 اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس ( ر ) عبد الشکور پراچہ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے بنائے گئے کمیشن کی سربراہی سے معذرت کرلی۔اس حوالے سے جسٹس ( ر ) عبد الشکور پراچہ نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمشن بنایا گیا تھا، ارشد شریف کی والدہ نے کمشن پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، کمشن کا ایک رکن پہلے ہی نیروبی کا دورہ کرچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قانونی طور پر مناسب نہیں رکن کو کمشن کا حصہ بنایا جائے، کمشن میں میڈیا کا کوئی نمائندہ شامل نہیں، انصاف نہ صرف ہوناچاہیے بلکہ نظر بھی آناچاہیے، وزیراعظم نے آج چیف جسٹس کو کمشن بنانے کا اختیار دیا ہے۔ جسٹس (ر) شکور نے کہا کہ وفاق کو انہوں نے اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے کہ شہید کی والدہ نے کمشن پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ شہید کی والدہ نے چیف جسٹس پاکستان کو انصاف کیلئے درخواست بھی دے دی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن