سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہو سکتے: شیخ رشید
لاہور (نیوز رپورٹر + آئی این پی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہو سکتے۔ مارنے والے نے سازش کی مگراللہ نے بچا لیا۔ لاہور میں عمران خان کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید نے چیئرمین تحریک مارچ کیلئے 10 سے 15 دن میں براہ راست راولپنڈی پہنچیں گے۔ ہم پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں‘ جنگ نہیں۔ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں‘ لیکن سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ ججز انتہائی قابل احترام ہیں‘ لیکن تفتیشی نہیں۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے جبکہ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔
شیخ رشید