• news

عمران خان پر فائرنگ ،مقدمہ درج نہ ہونے سے حالات گھمبیر


اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)لانگ مارچ میںعمران خان پر فائرنگ کے واقعہ پر مقدمے کااندراج نہ ہونے سے حالات گھمبیر صورتحال اختیار کر گئے معاملے پر بظاہر وزیر اعلی پنجاب اور وفاقی حکومت ایک پیج پرنظر آرہی ہے عمران خان کا مطالبہ وزیر اعلی پنجاب کیلئے ناقابل عمل انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیکر خود کو معاملے سے الگ کرلیاملزم کے اقبالی بیان کی وڈیوز جاری ہونے پربھی تحریک انصاف کے قائدین شدید ردعمل دے چکے ہیں لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر فائرنگ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ ہونے پر حالات گھمبیر صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیںجسکے بعد انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس نے بھی کام کرنے سے معذرت کر تے ہوئے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں مقدمہ درج نہ ہونے پر تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کیجانب سے وزیراعلی پنجاب کو زمہ دار گردانا جا رہا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن